Tuesday, October 19, 2021
Home اردو جموں و کشمیر: راجوری میں بی جے پی لیڈر کے گھر میں...

جموں و کشمیر: راجوری میں بی جے پی لیڈر کے گھر میں دھماکہ، 4 سالہ بھتیجا ہلاک، 7 دیگر افراد زخمی


جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بی جے پی کے ایک لیڈر کے گھر کے اندر ہونے والے ایک پراسرار دھماکے میں موصوف کا چار سالہ بھتیجا ہلاک جبکہ خود سمیت سات دیگر افراد خانہ زخمی ہو گئے ہیں

راجوری میں دھماکہ
user

Engagement: 0

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بی جے پی کے ایک لیڈر کے گھر کے اندر ہونے والے ایک پراسرار دھماکے میں موصوف کا چار سالہ بھتیجا ہلاک جبکہ خود سمیت سات دیگر افراد خانہ زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں کانڈلی پل کے نزدیک رہائش پذیر بی جے پی لیڈر جسبیر سنگھ کے گھر کے اندر جمعرات کی شام دیر گئے ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے جسبیر سنگھ سمیت آٹھ افراد خانہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘زخمیوں میں سے جسبیر سنگھ کا چار سالہ بھتیجہ ویر سنگھ ولد بلبیر سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا’۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد راجوری – پونچھ رینج کے ڈی آئی جی پولیس وویک گپتا اور ایس ایس پی راجوری شیما نبی قصبہ جائے واردات پر پہنچے۔ انہوں نے مزید بتایا: ‘یہ دھماکے کیسے ہوئے اور کس چیز سے ہوا، اس کی تحقیقات جاری ہیں’۔




Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.