Tuesday, October 26, 2021
Home اردو گراؤنڈ رپورٹ: مظفرنگر میں تاریخ ساز ’کسان مہاپنچایت‘، حکومت کے خلاف صدائے...

گراؤنڈ رپورٹ: مظفرنگر میں تاریخ ساز ’کسان مہاپنچایت‘، حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند


مظفرنگر شہر کی سڑکوں پر مہاپنچایت میں آنے والے لوگوں کے لئے پورا انتظام کیا گیا ہے۔ کہیں پوری کچوڑی بٹ رہی ہیں، کہیں چاول اور کڑھی چاول ہیں اور جگہ جگہ بھنڈارے کا اعلان ہو رہا ہے۔ ہر جگہ کھانے کا انتظام ہے مگر کھانے میں لوگوں کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ صرف میدان میں پہنچنا چاہ رہے ہیں۔ جو لوگ میدان میں ایک بار پہنچ گئے تھے وہ وہاں پر بھیڑ کو دیکھ کر واپس آ رہے ہیں۔ دونوں طرف سے آنے جانے والوں سے سڑکیں پوری طرح بھر چکی ہیں۔

یوں محسوس ہو رہا ہے گویا تمام راستے مظفرنگر کے جی آئی سی میدان کی طرف جا رہے ہیں۔ ہر طرف سے کہیں ٹریکٹر، کہیں بسوں اور کہیں موٹر سائیکلوں پر بھارتیہ کسان یونین، سنیوکت کسان مورچہ کے جھنڈے لے کر جگہ جگہ سے لوگ یہاں آ رہے ہیں۔ نیشنل ہیرالڈ اور قومی آواز کی ٹیم تقریباً 4 کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد جی آئی سی میدان تک پہنچ سکی۔



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.