Tuesday, October 26, 2021
Home اردو بہار کانگریس کے بزیرگ رہنما سدانند سنگھ کا انتقال

بہار کانگریس کے بزیرگ رہنما سدانند سنگھ کا انتقال


بہار کانگریس کے بزرگ رہنما سدانند سنگھ کا بدھ کی صبح پٹنہ کے ایک نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ کافی وقت سے علیل چل رہے تھے

سدانند سنگھ / آئی اے این ایس
user

Engagement: 0

پٹنہ: بہار کانگریس کے بزرگ رہنما سدانند سنگھ کا بدھ کی صبح پٹنہ کے ایک نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ کافی وقت سے علیل چل رہے تھے ۔ بہار کانگریس کے سب سے تجربہ کار لیڈر مانے جانے والے سدانند سنگھ کے انتقال کی خبر سن کر بڑے پیمانے پر تعزیت کا اظہار کیا جانے لگا۔

کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا نے ان کے انتقال پر کہا کہ ان کے گزر جانے سے بہار میں کانگریس کے ایک عہد کا اختتام ہو گیا ہے۔ بہار کانگریس کے سابق صدر سدانند سنگھ گزشتہ دو مہینے سے بیمار چل رہے تھے۔ انہوں نے بدھ کے روز پٹنہ کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔

بھاگلپور کے کہلگاؤں سے 9 مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے سدانند سنگھ کے بیٹے شوبھانند مکیش نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت جولائی کے مہینے سے خراب چل رہی تھی۔ اگست میں ایک بار پھر طبیعت بگڑنے پر انہیں پٹنہ کے داناپور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کانگریس کے بہار صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے سدانند سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’بہار کے ہر دل عزیز رہنما، کانگریس کے جنگجو اور میرے لئے والد کا مقام رکھنے والے سدانند سنگھ جی کا آج انتقال ہو گیا۔ ایک سیاسی عہد کا اختتام ہوا۔ آپ کا مسکراتا ہوا چہرہ ہمیشہ یاد رہے گا۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.