Tuesday, October 19, 2021
Home اردو جی - 20 سربراہ اجلاس: پیوش گوئل ہوں گے وزیر اعظم مودی...

جی – 20 سربراہ اجلاس: پیوش گوئل ہوں گے وزیر اعظم مودی کے ’شیرپا‘


نئی دہلی: تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کو جی -20 سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ’شیرپا‘ بنایا گیا ہے۔ بڑی معیشتوں کی تنظیم جی- 20 کا اجلاس 30-31 اکتوبر کو اٹلی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی -20 اجلاس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ ’شیرپا‘ کی اہم ذمہ داری وزیر اعظم کے ساتھ تعاون کرنا ہوتا ہے۔ پی ایم مودی 2014 سے جی -20 اجلاس میں ہندوستان کی قیادت کر رہے ہیں۔ سال 2022 میں ہندوستان جی- 20 کے صدر کا عہدہ سنبھالے گا اور سال 2023 میں پہلی بار جی -20 سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.