Tuesday, October 26, 2021
Home اردو 164ویں یوم سقوط دہلی کے موقع پر: انگریزوں کے تین دلال

164ویں یوم سقوط دہلی کے موقع پر: انگریزوں کے تین دلال


نانا صاحب ہندوستانیوں کی اس دغابازی سے بری طرح ٹوٹ گئے تھے۔جس کا اظہار ان کے خط کے مندرجہ ذیل اقتباس سے ہوجاتا ہے کہ:

”یہ شکست سارے ہندوستان کی شکست ہے۔ میری اکیلے کی نہیں گورکھے، سکھ اوررجواڑوں کی وجہ سے ہی یہ ہار ہوئی……میں سارے ملک کی آزادی کے لیے زندہ رہا اور لڑا۔ ان ظالم رجواڑ وں نے اپنے مفاد کی خاطر ملک کو انگریزوں کے حوالے کردیا،نہیں تو ان فرنگیوں کی ہمارے سامنے کیا بساط تھی۔

انگریز مورخ جان ولیم کئی نے اپنی تصنیف’ سپاہی وار انڈیا‘میں لکھا ہے کہ:

’’حقیقت تو یہ ہے کہ ہندوستان میں ہماری بحالی کا سہرا ہمارے ہندوستانی پیر وکاروں کے سر ہے جن کی ہمت وجسارت نے ہندوستان کو اپنے ہم وطنوں سے چھین کر ہمارے حوالے کردیا۔‘‘

انگریز مؤرخ کئی کی بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے کیونکہ ایسے انگریز کاسہ برداروں کی بدولت ہی فرنگیوں کا دیر ینہ خواب پور ا ہوا جن کاشیوۂ زیست ہی مسندِ اقتدار کی چوکھٹ پر زنبیل لیے کھڑے ہونا تھا۔



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.