Sunday, October 17, 2021
Home اردو سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے...

سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے بعد سست پڑ گئے: گاوسکر


دبئی: ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ سنیل گواسکر کا ماننا ہے کہ سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے بعد تھوڑی سستی برتی ہے۔ سنیل گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ‘کرکٹ کنیکٹڈ’ میں آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں ممبئی انڈینس کے کھلاڑیوں کے خراب فارم پر گفتگو کے دوران کہا “مجھے لگتا ہے کہ سوریہ کمار اور ایشان ہندوستانی ٹیم میں جگہ کے بعد تھوڑے ڈھیلے پڑے ہیں۔ یقیناً یہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہو سکتا ہے، لیکن وہ جو کچھ شاٹ کھیل رہے ہیں انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ ان بڑے شاٹس کو صرف اس لئے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ وہ ہندوستان کے کھلاڑی ہیں۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے آپ کو تھوڑا وقت دینا ہوتا ہے اور آپ کو اپنے شاٹ کا صحیح انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ میرے خیال میں وہ اس بار چوک گئے ہیں، یہاں ان کا شاٹ سلیکشن بالکل صحیح نہیں رہا ہے اور اس لئے وہ کم رن بناکر آوٹ ہو رہے ہیں۔”



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.